پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

زمبابوے کو پاکستان میں شاہانہ آﺅبھگت نے نہال کردیا

datetime 28  مئی‬‮  2015 |

لا ہور (نیوز ڈیسک) زمبابوین ٹیم کو پاکستان میں شاہانہ آﺅبھگت نے نہال کردیا، وہ خود کو یہاں پر شہزادوں کی طرح محسوس کررہے ہیں، اپنے ملک میں میچز کے دوران گھروں پر ہی قیام کرنیوالے پلیئرز فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولیات سے محظوظ ہورہے ہیں، انکی جانب سے بھی پاکستانی میزبانی کی تعریف کا سلسلہ جاری ہے، ٹویٹر پر شائقین کی سپورٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جانے لگا۔
زمبابوین کرکٹ ٹیم نے تمام تر خدشات کو پس پشت ڈالتے ہوئے پاکستان کا سفر کرنے کی حامی بھری، میزبان نے بھی اپنے مہمانوں کی آو¿بھگت میں کسی قسم کی کمی نہیں برتی، ریڈ کارپٹ استقبال سے سہولیات کو ترسے زمبابوین پلیئرز خود کو شہزادوں کی طرح محسوس کررہے ہیں۔
اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ زمبابوین ٹیم کو دوسرے ممالک کے کرکٹرز جیسی سہولیات میسر نہیں ہیں، ہرارے میں اگر کوئی میچ ہورہا ہو تو کھلاڑی ہوٹل کے بجائے اپنے گھروں میں ٹھہرتے ہیں،اسٹیڈیم آنے جانے کیلیے بھی ٹیم بس کے بجائے اپنی ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح جب زمبابوین ٹیم کسی دوسرے ملک کے ٹور پر جائے تو اس کا ویسا استقبال نہیں ہوتا جو آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت جیسی بڑی ٹیموں کا کیا جاتا ہے۔
ایسے میں وہ پاکستان میں اپنی پذیرائی پر بہت زیادہ خوش ہیں، انھیں پہلے قذافی اسٹیڈیم کیساتھ کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرانے کا پروگرام تھا، مگر بعد میں رہائش کا بندوبست فائیو اسٹار ہوٹل میں کیا گیا، سفر کے دوران انھیں کسی بھی سرابراہ مملکت جتنی سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ پاکستان آمد سے قبل ہی زمبابوین کرکٹر ایرون نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ ”پاکستانیوں کی جانب سے ہماری کافی حوصلہ افزائی کی گئی، مجھے یقین ہے کہ وہاں کے عوام تہہ دل سے خوش آمدید کہیں گے“۔انکے اس ٹویٹ پر پاکستان کے شائقین کی جانب سے خیر سگالی کا اظہار کیا گیا تھا۔اسی طرح کریگ نے ٹوئنٹی 20 سیریز کے دوران مقامی کراﺅڈ کی جانب سے اپنی ٹیم کو سپورٹ کیے جانے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…