جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

اداکار شازخان کی اپنی نئی فلم کی تیاری کے لیے کچھ نیا سیکھنے کی تیاری

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی کامیاب فلم’ ’پرواز ہے جنون‘‘ کے اداکار شاز خان اپنی نئی فلم کی تیاری کیلئے کچھ نیا سیکھنے کو تیار ہیں۔ا نکی اگلی فلم کا نام ’دی مارشل آرٹس‘ ہے جس میں وہ خود ایک مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے نظر آ ئینگے اور اس کیلئے وہ زور و شور سے فلم کی تیاری کررہے ہیں۔شاز خان کیلی فورنیا میں مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کررہے ہیں جبکہ انہیں کوئی اور نہیں بلکہ نامور مارشل آرٹس ایم ایم اے چیمپئن ریفیل کورڈیرو یہ کرتب سکھا رہے ہیں۔برازیل میں 13 سال کے کامیاب

کیریئر کے بعد ریفیل کو دنیا بھر میں سب سے بہترین ایم ایم اے (مکس مارشل آرٹس) کا کوچ مانا جاتا ہے، وہ 13 ورلڈ چیمپئنز کی تربیت بھی کرچکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق شاز خان اس وقت باکسنگ، جیو جٹسو اور موئے تھائی جیسے آرٹس کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں شاز خان نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مارشل آرٹس کے حوالے سے مداحوں کو کچھ بتایا۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں شاز خان نے بتایا تھا کہ وہ جلد ایک دیسی مارشل آرٹسٹ کا کردار نبھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…