نیویارک (این این آئی)انجلینا جولی کے ساتھ فلم میں کاسٹ ہونے سے قبل ہی کمیل ننجیانی ایک اور آنے والی ہالی ووڈ فلم میں’’اوبر‘‘ ڈرائیور بن گئے۔ جی ہاں، کمیل ننجیانی کی آنے والی کامیڈی فلم ’اسٹیبر‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ایکشن کامیڈی فلم ’اسٹیبر‘ کی کہانی دراصل ایک پولیس افسر اور منشیات کا کاروبار کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے درمیان چلنے والی لڑائی کے گرد گھومتی ہے۔تاہم اس میں ’اوبر‘ کے ڈرائیور کا کردار سب سے اہم ہوتا
ہے اور اسی کردار کو کمیل ننجیانی نبھاتے دکھائی دیں گے۔جاری کیے گئے ٹریلر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف خفیہ کارروائی کرنے والا پولیس افسر ’اوبر‘ ڈرائیور کی مدد سے آپریشن کرتا دکھائی دیتا ہے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں نتالی مورالیس، بیٹی بلپن اور مرا سوروینو شامل ہیں۔فلم کو رواں برس جولائی میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔