اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جو بجلی خریدتے تھے وہ اب فروخت کرنے کے بھی قابل ہو گئے ۔عام صارف خود بجلی پیدا کرکےاستعمال سے زائد بجلی کمپنی کو فروخت کر سکے گا،نیپرا نے 361 گھریلو صارفین کو بجلی پیدا کر کے فروخت کرنے کا لائسنس جاری کر دیا ۔426صارفین نے بجلی پیدا کرنے اور اپنی متعلقہ کمپنیوں کو فروخت کرنے کی درخواست کی تھی،مگر کچھ اصولوں پر پورا نہ اتر سکے۔ذرائع کے مطا بق شہری لیسکو یا
بجلی کمپنیوں کے رجسٹرڈ سولر ٹھیکیداراوں سے اپنا سولر نظام نصب کرائیں گے اور اس کے ساتھ نیٹ میٹر بھی لگوائیں گے۔اس میٹر کی دہری خصوصیات ہیں، جن میں بجلی فروخت کرنے کا حساب کتاب بھی ہے اگر آپ نے لیسکو کی بجلی استعمال کی تو بل آئے گا اور اگر سولر سے بجلی پیدا کر نے کر کے ضرورت سے زائد ملکی نظام میں دی تو پیسے بھی ملیں گے۔اس پالیسی سے ملک میں بجلی کی کمی کو بھی پورا کیا جا سکے گا۔