اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

عالیہ بھٹ خود سے 27 سال بڑے سلمان خان کیساتھ کام کرنے پر خوش

datetime 10  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)اگرچہ بولی وڈ فلموں میں ہیرو اور ہیروئنز کی عمر میں ہمیشہ سے ہی فرق رہا ہے اور دبنگ ہیرو سلمان خان ماضی میں بھی خود سے ایک سے ڈیڑھ دہائی کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیے ہیں۔تاہم جلد ہی وہ خود سے 27 سال چھوٹی اداکارہ

عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔جی ہاں، سلمان خان اور عالیہ بھٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں سنجے لیلیٰ بھنسالی کی آنے والی فلم ’’انشاء اللہ‘‘ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائیں دیں گے۔’’انشاء اللہ‘‘ میں جہاں پہلی بار عالیہ بھٹ اور سلمان خان ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے، وہیں یہ فلم عالیہ بھٹ اور سنجے لیلیٰ بھنسالی کی ایک ساتھ بھی پہلی فلم ہوگی۔یہی نہیں بلکہ اسی فلم کے ذریعے 20 سال بعد سلمان خان اور سنجے لیلیٰ بھنسالی ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔ اس فلم سے قبل سلمان خان اور سنجے لیلیٰ بھنسالی کی ایک ساتھ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ تھی جسے 1999 میں ریلیز کیا گیا تھا۔اب 20 سال بعد جہاں دونوں ’انشاء اللہ‘ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے، وہیں پہلی بار عالیہ بھٹ بھی ان کی ٹیم میں شامل ہوگی۔لیکن سلمان خان اور عالیہ بھٹ کے ایک ساتھ فلم میں کام کرنے پر کئی لوگوں کو اعتراض ہے اور اس حوالے سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔لوگوں کی جانب سے تنقید کیے جانے کے بعد عالیہ بھٹ نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ انہیں لوگوں کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں۔ عالیہ بھٹ نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ساتھ ہی انہوں نے سنجے لیلیٰ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہیں سلمان خان اور فلم ساز کے ساتھ کام کرکے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…