ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سنجے دت کی فلم ’’صاحب ،بیوی اور گینگسٹرتھری‘‘ کا ٹیزر جاری ،فلم 27 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

datetime 10  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ایکشن ہیرو سنجے دت کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’صاحب ،بیوی اور گینگسٹرتھری‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ فلم 27 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔بالی ووڈ میں 90 کی دہائی سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے سنجے دت کو مختلف انداز کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں الگ ہی مقام حاصل ہے جبکہ سنجے دت کی زندگی خاصی گھمبیر رہی ہے۔

اور نہ صرف ان کے فلمی کیریئر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی کئی اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار راجکمار ہیرانی ان کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں لیکن ایسے میں خود سنجے دت بھی متعدد فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی نئی فلم ’صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم ’ صاحب ،بیوی اور گینگسٹر تھری‘ کا موشن ٹیزر جاری کردیا جس میں سنجے دت ہاتھ میں پسٹل لئے بیٹھے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’جی ہاں میں ہوں کھل نائیک اور اب بن گیا ہوں گینگسٹر۔تگمنشو دھولیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ صاحب ،بیوی اور گینگسٹر‘کے تیسرے سیکوئل میں سنجے دت کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار جمی شیرگل کا کہنا ہے کہ سنجے دت کے ساتھ میری چوتھی فلم ہے جس میں ہم نے کام کے دوران بہت انجوائے کیا اور میرے خیال سے یہ فلم باقی فلموں سے زیادہ کمال کرے گی جب کہ اس فلم کی سیریز میں صاحب اور بیوی اب تک یکساں ہیں لیکن گینگسڑ تسلسل سے بدل رہا ہے۔واضح رہے کہ ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ’ صاحب ،بیوی اور گینگسٹرتھری‘ میں سنجے دت کے مد مقابل جمی شیرگل، کبیر بیدی، دیپک تجوری اور نفیسہ علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ فلم 27 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…