بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ایران ، جاں بحق دو پاکستانیوں اور ایرانی افسر کی تہران میں تدفین

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)شام میں “زینبیون” نامی ملیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک ایرانی اور دو پاکستانی ایران لائے جانے کے بعد تہران میں سپرد خاک .خبر رساں ایجنسی” تسنیم” کے مطابق شام کے حلب شہرمیں مارے جانے والے ایرانی فوجی افسر کی شناخت اصغر شیردل کے نام سے کی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ دو پاکستانی سگے بھائی ساجد حسین اور اخلاق حسین بھی مارے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 40 سالہ اصغر شیر دل کو سوموار کو تہران میں سپرد خاک کیا گیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسیوں “مہر”، باسیج” اور “دفاع پریس” کے مطابق شمالی شام کے شہر حلب میں “زینبیون” بریگیڈ سے منسلک دو پاکستانی جنگجو بھی مارے گئے جنہیں تہران میں دفن کیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ کمانڈر اصغر شیردل اور دونوں پاکستانی جنگجو ایک ہی جھڑپ میں مارے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی اور ایرانی جنگجوﺅں کی تدفین کے موقع پر ایران کی عسکری قیادت اور مذہبی رہ نماﺅں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو مقتولین کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے قم شہر سے خاص طورپر آئے تھے۔ادھر شامی اپوزیشن نے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں حلب میں مارے گئے پاکستانی جنگجوﺅں کے فون نمبربھی دکھائے گئے ہیں۔ ویڈٰیو فوٹیج میں بتایا گیا ہے کہ حلب میں جھڑپ کے نتیجے میں مارے گئے پاکستانی “زینبیون” ملیشیا سے منسلک تھے۔ رپورٹ کے مطابق حلب اور شام کے بعض دوسرے شہروں میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور افغان جنگجو بھی صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑ رہے ہیں۔یاد رہے کہ اپریل میں شام میں مارے جانے والے بارہ پاکستانیوں کی لاشیں ایران کے قم شہر میں لائی گئی تھیں جہاں انہیں سپردخاک کیا گیا۔ یہ پاکستانی جنگجو دمشق کے قریب السیدہ زینب کالونی میں باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں جاں بحق ہوئے تھے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…