اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

میشا شفیع کیس میں سیشن کورٹ کا حکم کالعدم ،ہائیکورٹ نے کتنے مہینوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا؟

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) ہائی کورٹ نے اداکارہ میشا شفیع کی درخواست پر سیشن کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیتے تین ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس مسعود جہانگیر نے میشا شفع کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے سیشن جج کے 15 روز میں فیصلے کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ 15 روز میں ہتک عزت کے دعوے پر فیصلہ کرنے کا حکم حقائق کے برعکس ہے۔ میشا شفیق نے کہا کہ وہ اپنے دفاع میں گواہان کو پیش کرنا چاہتی ہیں۔ہائی کورٹ نے سیشن جج لاہور کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ تین ماہ میں دینے کا حکم دیا ہے۔گزشتہ ماہ پرسیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی گواہان کے ناموں کی فہرست فراہم کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی۔عدالت نے کہا تھا کہ میشا شفیع کی درخواست قانون کے مطابق نہیں ۔عدالت گواہان کے بیانات قلمبند کررہی ہے۔اس اسٹیج پر گواہان کے ناموں کی فہرست فراہم کرنا ممکن نہیں۔ گواہان باقاعدہ اپنی شہادت قلمبند کروا رہے ہیں۔گلوکارہ میشا شفیع گزشتہ سال اپریل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ معروف گلوکار علی ظفر نے انہیں ایک سے زائد بار جنسی طورپرہراساں کیا۔ علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے کی پاداش میں 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا رکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…