جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

حمزہ شہباز کو فوری اور بڑا ریلیف فراہم

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔ جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس وقاص رؤف مرزا 8 اپریل کو سماعت کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے نیب کے وارنٹ گرفتاری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیئے ۔

درخواست میں موقف اپنایا کہ نیب نے غیر قانونی طور پر چھاپہ مارا، لاہور ہائیکورٹ گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا کہہ چکی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وارنٹ گرفتاری کو فوری معطل کئے جائیں اور نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔عدالت نیب کے وارنٹ گرفتاری معطل کرے جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا،جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں بنچ پر کو حمزہ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔دریں اثنا قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نیب کے ڈرائیور ممتاز حسین کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، تشدد اور اسلحہ تاننے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مدعی نیب اہلکار نے بتایا کہ حمزہ شہباز کے گارڈز نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑدیے اور سرکاری گاڑی کا شیشہ توڑا جبکہ نیب ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب کی ٹیم نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا لیکن وہاں تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے نیب ٹیم پر مبینہ طور پر تشدد کرتے ہوئے گرفتاری میں مزاحمت کی تھی۔ پولیس نے باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا۔دوسری جانب ن لیگ نے بھی نیب اہلکاروں کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درخواست دی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ نیب نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…