جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

’جوانی پھر نہیں آنی 2‘نے پاکستانی سینماء کی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنیوالی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا

datetime 6  اپریل‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) ہمایوں سعید اورفہد مصطفی کی کامیاب ترین فلم’جوانی پھر نہیں آنی 2‘نے پاکستانی سینماء کی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید، فہد مصطفی، احمد علی بٹ، ماورا حسین اور ثروت گیلانی جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل فلم’جوانی پھر نہیں آنی2‘ نے ریلیز کے پہلے روز سے ہی شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے، فلم نے گزشتہ برس پاکستان میں 51 کروڑ اور بیرون ملک 17 کروڑ کماکر مجموعی

طور پر 68 کروڑ کا کھڑکی توڑ بزنس کیاتھا۔پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے بعد تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل فلم’جوانی پھر نہیں آنی2‘ کو مقامی سینماؤں میں دوبارہ ریلیز کیاگیا اورشائقین نے ایک بار پھر رومینٹک اورمزاح سے بھرپور فلم دیکھنے کیلئے سینما کا رخ کیا۔ دوبارہ ریلیز کے بعد فلم مجموعی طور پر 70 کروڑکا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ فلم کے مرکزی اداکار ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر فلم کا اب تک کا بزنس شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…