جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستا ن کی معروف اداکارہ سجل علی بھارت کے بعد کس دوسرے ملک میں دھوم مچانے کے لئے تیار ہیں ، مداحوں کے لئے دھماکے دار خبر آگئی

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارت کے بعد چین میں بھی دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔دوبرس قبل ریلیزہونیوالی پاکستانی اداکارہ سجل علی اورعدنان صدیقی کی پہلی بالی ووڈ فلم’مام‘بھارتی باکس آفس پر کمال دکھانے کے بعد اب چین میں ریلیز کی جائیگی۔ فلم کی کہانی ماں اوربیٹی کے جذباتی اور خوبصورت رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں سجل علی نے بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے۔بھارتی کمپنی زی اسٹوڈیوکی بین الاقوامی سربراہ ویبھا چوپڑا نے کہاہ ے کہ چین بھارتی

فلموں کی ایک بڑی مارکیٹ ہے، بالی ووڈ فلمیں چین میں بہت زیادہ بزنس کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم کو چین میں ریلیز کئے جانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔انہوں نے مزید کہا یہ فلم ہماری طرف سے ان تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو اپنے بچوں کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کیلئے تیار رہتی ہیں۔ فلم کو ابتدائی طور پر گزشتہ ماہ22 مارچ کو چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر فلم کو مقررہ تاریخ پر ریلیز نہیں کیا جاسکا لہٰذا اب ’مام‘10 مئی 2019 کو چین میں ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…