بخارسٹ(این این آئی)یورپی یونین کے اقتصادی کمشنر پیئر ماسکوویسی نے اٹلی کی اقتصادی صورت حال کو نازک قرار دے دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی کمشنر نے اپنی تشویش رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں یورپی یونین کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر ظاہر کی ،ماسکوویسی کی تشویش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک طرف اٹلی میں کساد
بازاری کے پیدا ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں تو دوسری جانب جرمن اقتصاد کو سست روی کا سامنا ہے،ماسکوویسی نے اطالوی معاشی صورت حال کے مستقبل کے بارے میں خصوصی رپورٹ سات مئی کو جاری کرنے کا بھی بتایا۔ دوسری جانب اسی اجلاس میں شریک فرانسیسی وزیر خزانہ نے بھی اطالوی معیشت میں کساد بازاری کے پیدا ہونے کے واضح اشارے دئیے ہیں۔