منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی اسماء عزیز کی حمایت میں کھل کر میدان میں آگئیں

datetime 3  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی اسماء عزیز کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔شوہر کی جانب سے اسماء پر کیے جانے والے بہیمانہ تشدد کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسماء گاڑی میں حواس باختہ انداز میں

رقص کرتی نظر آرہی ہے جس کے بعد سے اسماء کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم اس وائرل ویڈیو کے حوالے سے صنم سعید خاموش نہ رہیں اور اسماء کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں ویڈیو میں رقص کی وجہ سے اسماء پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اسماء کے حوالے سے سب کا موقف ایسا ہے اگر کسی طوائف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہو تو یہ اسی کا قصور سمجھا جائے، آپ لوگوں میں سے کچھ لوگ رضامندی کا مطلب کب سمجھیں گے۔اسماء کی رقص کی پرانی ویڈیو کا یہ مطلب نہیں کہ اس کی خواہش کے برخلاف رقص سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا جائے۔ کچھ رحم کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں فیصل میاں نامی شخص نے رقص سے انکار پر دوستوں کی مدد سے اہلیہ اسماء عزیز کو بری طرح پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور سر کے بال بھی کاٹ دیئے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے فیصل اور اس کے دوست کو گرفتار کر لیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…