کراچی (این این آئی)گلوکار و اداکارعلی ظفر اور مایا علی کی ایکشن کامیڈی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ نے دنیا بھر میں 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔طیفا اِن ٹربل دْنیا بھر میں 50 کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی پاکستان کی تیسری فلم بن گئی ہے۔پنجاب نہیں جاوں گی اور جوانی پھر نہیں آنی 2 کے بعد ’’طیفا اِن ٹربل‘‘ تیسری فلم ہے جس نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔’طیفا ان ٹربل‘ گزشتہ سال جولائی میں پاکستان سمیت 24 ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی، لازوال اداکاری اور بہترین کہانی کی بدولت یہ فلم باکس آفس پر نہ صرف کامیاب رہی بلکہ فلم نے پہلے ہی روز 2 کروڑ 25 لاکھ کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔فلم کا ایکشن، گانے اور کامیڈی کو دیکھنے والوں نے بہت پسند کیا۔