جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان آٹو پارٹس شو 2019 ایکسپو سینٹر میں 12 اپریل سے شروع ہوگا

datetime 2  اپریل‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) پاکستان کے اہم صنعتی شو ’’ پاکستان آٹو پارٹس شو‘‘ کا انعقاد کراچی ایکسپو سینٹر میں 12 اپریل سے 14 اپریل تک کیا جائے گا۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ ایکسسریز مینوفیکچررز (PAAPAM) پیپس شو 2019 کا انعقاد کررہا ہے جس میں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اور نمائندے اپنی مصنوعات اجاگر کریں گے۔شو میں صنعت اور دیگر تمام شعبوں کی نمائندگی ہوگی جن میں آلات اور مشینری بنانے والی کمپنیاں، کار ساز ادارے، خام مال فراہم کرنے والے سپلائرز، سروس پروائڈرز

جامعات،کے علاوہ کاسٹنگ، فورجنگ، پلاسٹک اور ربڑ، شیٹ میٹل، فکسچرز اور الیکٹرونکس وغیرہ بھی شامل ہیں۔نمائش میں تمام اقسام کی چھوٹی بڑی گاڑیاں بشمول کاریں، بسیں، ٹریکٹرز، رکشا، موٹر سائیکلیں، بڑی بسیں، فور بائی فور اور دیگر کمرشل گاڑیاں شامل ہوں گی۔ گاڑیوں کی فروخت کے لیے آسانی فراہم کرنے کے لیے بینکنگ صنعت صارفین کو اپنے پیکجز فراہم کرے گی۔ یہ نمائش ملک کی اہم آٹو پارٹس نمائش ہے جو پاکستان آٹو سیکٹر کی ترقی اور مستقبل میں کامیابیوں کے حوالے سے مواقع کو اجاگر کرے گی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…