پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

بجلی، گیس کے بعد پٹرول بم پھینکا گیا،عوام45 روپے فی لٹر پٹرول دینے کے دعویدار اسدعمر کو تلاش کررہے ہیں،حکومت پر شدید تنقید شروع

datetime 1  اپریل‬‮  2019 |

پشاور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر بجلی، گیس کے بعد پٹرول بم پھینکا گیا ہے۔ عوام45 روپے فی لٹر پٹرول دینے کے دعویدار اسدعمر کو تلاش کررہے ہیں، عمران نیازی اور ان کی نالائق حکومت اپنی حرکتوں اور بداعمالیوں کی وجہ سے ریاست مدینہ کا پاک اور مقدس نام استعمال نہ کرے۔

عوام کو ریلیف دینے کے تمام وعدے جھوٹ نکلے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسد عمر جب اپوزیشن میں تھے تو کہتے تھے کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرول مہنگا کرتی ہے۔ کرپشن ہوتی ہے۔ اب اسدعمر بتائیں کہ عوام کو لوٹ کر وہ کس کی جیب میں مال ڈال رہے ہیں۔ اب آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام پر مہنگائی کے بم کیوں چلارہے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ ڈالر 144 روپے ہونے سے پی ٹی آئی حکومت کے وزیر کا پہلا سچ پورا ہوگیا ہے، اب ڈر ہے کہ 180 روپے کا ڈالر ہونا بھی سچ نہ ہوجائے۔ مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار سے عوام کا کچومر نکالنے کے باوجود 300ارب روپے کا ٹیکس ریونیو خسارہ ہے جو حکومت کی نالائقی کا ثبوت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں بجلی، گیس، پٹرول کی قیمت بڑھائے بغیر ٹیکس ریونیو ڈبل ہوا تھا۔ عمران نیازی عوامی خدمت کے پرچے میں مکمل فیل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انقلاب کے غبارے سے ساری ہوا نکل چکی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں چھ روپے سے زائد کا اضافہ عوام پر ظلم ہے۔ عمران نیازی تو عوام کو ریلیف دینے کا جھانسہ دیا تھا۔ یہ کیسا ایمانداروں کا ٹولہ ہے جس نے ملک و قوم کو بھکاری بنادیا ہے۔ تمام بوجھ غریب عوام پر لاد دیا گیا ہے۔ عمران نیازی اور ان کی ٹیم 178 ارب کے ٹیکس لگاتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) برآمد کنندگان کے لئے 180 ارب روپے کا پیکج دیاکرتی تھی، نوازشریف بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتیں کم کراتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جس کی ساری زندگی خود مانگتے گزری ہو، اسے دینے کی عادت نہیں۔

امیر مقام نے کہاکہ جس طرح معیشت ڈوب رہی ہے، ہر سوچ رکھنے والا شخص پریشان اور متفکر ہے۔ نوازشریف دور میں سٹیٹ بنک نے کہاتھا کہ ملک میں مہنگائی 47سال کی کم ترین سطح پرآگئی ہے۔ یہ وہ ریلیف تھا جو عوام سے چھین لیاگیا۔ دراصل یہی وہ تبدیلی تھی جو عوام سے چھین لی گئی اور تبدیلی کے نام پر ملک میں ترقی کا پہیہ روک کر عوام پر ظلم کیاگیا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام کو رلانے والے حکمرانوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی صرف اپنی ترقی پر یقین رکھتا ہے۔ ملک اور قوم کی ترقی سے اسے کوئی سروکار نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…