اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اینابیل کی پہلے سے بھی زیادہ خوفناک انداز کیساتھ واپسی

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)کونجیورنگ سیریز کی دہشت زدہ کردینے والی گڑیا اینابیل بہت جلد پھر بڑی اسکرین پر لوٹ رہی ہے اور اب اس کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا ہے۔یہ ٹریلر بھی دہشت زدہ کردینے والا ہے اور اندازہ ہوتا ہے کہ فلم اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرے گی۔

اینابیل سیریز کا یہ تیسرا حصہ ہے جسے اینابیل کمز ہوم کا نام دیا گیا ہے۔اس فلم کو اسکرین رائٹر گرے ڈایوبرمین نے ڈائریکٹ کیا ہے جو اس سے پہلے اینابیل، اینابیل کرئیشین اور دی نن کو تحریر کرچکے ہیں مگر اب بطور ڈائریکٹر ڈیبیو کررہے ہیں۔اور یہ اینابیل سیریز کی پہلی فلم ہے جس میں اس گڑیا کا براہ راست ٹکرآ ایڈ اور لورین وارن سے ہونے والا ہے تو اس طرح یہ کونجیورنگ یونیورس کا سب سے بڑا کراس اوور بھی ہوگا۔اس فلم میں کنجورنگ کے دونوں مرکزی کردار ایعنی ایڈ وارن (پیٹرک ولسن) اور لورین وارن (وئرا فارمیگا) بھی موجود ہیں مگر اس بار اینابیل کا شکار ان کی 10 سالہ بیٹی ہوگی۔یہ درحقیقت ہولی وڈ کی پرمزاح فلم نائٹ ان دی میوزیم کا ہارر ورڑن لگتا ہے جس میں چند لڑکیاں رات کو آسیب زدہ چیزوں کے کمرے میں گھس جاتی ہیں۔اس فلم کا مرکزی خیال یہ ہے کہ ایڈ اور لورین وارن سمجھتے ہیں کہ آسیب زدہ گڑیا کو اپنے گھر کے کمرے میں بند کرکے وہ اس سے لوگوں کو بچا سکیں گے مگر ایک رات اینابیل اس کمرے میں بری روحوں کو جگا دیتی ہے اور ان سب کی نظر ایک نئے ہدف پر ہوتی ہے جو کہ وارن خاندان کی 10 سالہ بیٹی اور اس کے دوست ہیں، جو اس کمرے میں گھس کر چیزوں سے چھیڑچھاڑ کرتے ہیں۔اس فلم کا پہلا پوسٹر بھی رواں ہفتے ہی ریلیز ہوا تھا اور اب ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔یہ فلم دنیا بھر میں 28 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…