بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کے اسپیشل کھلاڑی بچوں کیلئے اسٹنگز کا نیا گانا ’’ تم آسمان ہو‘‘ جاری

datetime 1  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) اسپیشل اولمپکس 2019 میں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی خصوصی بچوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مشہور روک بینڈ ’اسٹنگز‘ نے نیا گانا ’تم آسمان ہو‘ جاری کردیا۔پاکستان کے مقبول ترین پاپ بینڈ اسٹنگز کی جانب سے

جاری کردہ گیت ’تم آسمان ہو‘ کی اس ویڈیو میں اسپیشل اولمپکس گیمز میں شرکت کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ گانے کی اس ویڈیو کی ابتداء میں اسپیشل اولمپکس گیمز کی بانی کی آواز شامل ہے جس میں وہ معروف مصنف انور مقصود کی تحریر پڑھتے ہوئے کہ رہی ہیں کہ ’مورال بلند کرو پھر مجھے یقین ہے کہ وہ تمھیں ہرا نہیں پائیں گے۔3 منٹ 57 سیکنڈ کے گیت کو انور مقصود نے تحریر کیا ہے جس میں فیصل کباڑیا اور انور مقصود صاحب کے بیٹے بلال مقصود نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ گانے کی ویڈیو میں مختلف کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی کاوشوں اور گیمز میں شامل ہونے سے قبل کی جانے والی جدو جہد کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ابو ظہبی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ دکھا تے ہوئے 18 گولڈ ، 27 سلور اور 17 براؤنز میڈیل اپنے نام کئے تھتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…