اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

نجی ٹی وی چینلز کے مزاحیہ شو ز سے اسٹیج فنکاروں کی مقبولیت پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیل گئی ہے : حسن مراد

datetime 31  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سینئر اداکار حسن مراد نے کہا ہے کہ مختلف نجی ٹی وی چینلز پر پیش کئے جانے والے مزاحیہ شو ز کی وجہ سے اسٹیج فنکاروں کی مقبولیت لاہور اور پنجاب چند اضلاع سے نکل کر پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پھیل گئی ہے،ان شوز کے ذریعے جہاں عوام کو بہترین تفریح میسر آتی ہے وہیں اس میں مزاح کے ذریعے معاشرے کے مسائل کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حسن مراد نے کہا کہ اس سے قبل اسٹیج فنکار لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں

اسٹیج ڈرامے کرتے تھے جس کی وجہ سے مقبولیت اتنا زیادہ نہیں تھی لیکن جب سے مزاحیہ اداکاروں نے ٹی وی چینلز کے شوز میں شرکت کی ہے انہیں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں شہرت ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سہیل احمد ، امان اللہ، افتخار ٹھاکر، سخاوت ناز، طاہر نوشاد، سردار کمال، جواد وسیم، امانت چن ، ہنی البیلا، گوشی خان،قیصر پیا ،گلفام، اکرم اداس‘عمران شوکی ، شاہد خان سمیت بے شمار فنکار ہیں جنہوں نے نجی ٹی وی چینلز کے شوز میں کام کیا اور لوگوں سے بھرپور داد سمیٹی ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…