نیو یارک(این این آئی) خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ فلم اسکیری اسٹوریز ٹو ٹیل ان دی ڈارک کاپہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اینڈرے اوورڈیل کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم بچوں کی مشہور سیریز پر مبنی ہے جہاں لڑکیوں کا ایک گروپ اپنی جان بچانے کی
کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں آسٹن ابرامز،زوئے کولیٹی،آسٹن زاجر،ڈین نورس،مائیکل گارزا اور گل بیلوز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔سین ڈینیل اور جے مائلز ڈیل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ خوفناک مناظر سے بھرپور یہ فلم9اگست کو سینما گ گھروں کی زینت بنے گی۔