ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

عامر خان کی 22 سالہ صاحبزادی ایرا کا معاشقہ منظر عام پر آگیا

datetime 30  مارچ‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 22 سالہ صاحبزادی ویسے تو بالی ووڈ کی لائم لائٹ سے دور رہتی ہیں لیکن اب وہ اپنے مبینہ معاشقے کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان اور رینا دتہ کی صاحبزادی ایرا خان بیرون ملک اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہیں جس کے باعث وہ بالی ووڈ کی تقریبات میں نظر نہیں آتیں۔ ایرا خان انسٹاگرام پر اپنے دوستوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اب ان کی جانب سے ایک لڑکے کیساتھ شیئر کی جانے والی تصویر نے انہیں خبروں کی زینت بنادیا۔

ایرا خان اپنے دوست مشال کرپلانی کیساتھ پہلے بھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اب انہوں نے جو تصویر شیئر کی ہے اس میں نوجوان کو ایراخان کی پیشانی پر بوسہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس تصویر کیساتھ لکھا ’ امید ہے کہ تمہاری موسم بہار کی چھٹیاں دھوپ اور مسکراہٹوں سے بھرپور رہی ہوں گی‘۔یہ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ مین سٹریم میڈیا پر بھی چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایرا خان اور مشال کرپلانی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…