اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان اوردیپیکاپڈوکون کے ایک ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ کیاہے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی اداکار سلمان خان نے اداکارہ دیپکا پڈوکون کے ساتھ اب تک کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بالی ووڈ کے سلو میاں نے تقریباً ہربڑی اداکارہ کے ساتھ بالی ووڈ میں کام کیا ہے بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ آج کی کئی بڑی اداکاراؤں کو انڈسٹری میں لانے والے وہ ہیں تو غلط نہ ہوگا، مگر دیپکا بولی وڈ کی وہ واحد اداکارہ ہیں جو آج تک سلمان خان کے مدِ مقابل نظر نہیں آئیں۔

بالی ووڈ کی ہر نئی اداکارہ کا خواب سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ہے جبکہ سلو میاں کا خواب دیپکا کے ساتھ کام کرنا ہے، آج انہوں نے اس بات کا انکشاف کر ہی دیا۔سلمان خان نے دیپکا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ آج تک انہوں نے دیپکا کے ساتھ کیوں نہیں کام کیا۔ ایک انٹرویو میں سلمان خان نے بتایا کہ آج تک کسی ہدایت کار نے انہیں دیپکا کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہی نہیں کی۔سلمان خان نے مزید کہا کہ بلاشبہ دیپکا بولی ووڈ فلم انڈسٹری کی ایک بہت بڑی اسٹار ہیں اور وہ اْن کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند بھی ہیں لیکن فلحال وہ ابھی اْن کے ساتھ کام نہیں کررہے، ہاں البتہ اگر انہیں کوئی اچھی آفر ہوئی تو وہ یقیناً دیپکا کے ساتھ کام کریں گے۔دوسری جانب جب دیپکا سے اس بارے میں سوال کیا گیا کہ آپ نے اب تک سلمان کے ساتھ کام کیوں نہیں کیا توا اْن کا کہنا تھا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ میں سلمان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی میرے پاس اختیار نہیں ہے میں کسی کو منع کروں، مگر مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہر کام اپنے وقت پر ہوتا ہے اور سلمان کے ساتھ فلم بھی اپنے مقررہ وقت پر ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…