اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

میکال ذوالفقارکی فلم ’’شیردل‘‘ نے 5 دنوں میں کتنے کروڑ کا بزنس کر لیا ؟ انٹرٹینمنٹ کے میدان سے دھماکے دار خبر آگئی

datetime 28  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) یوم پاکستان کے موقع پرریلیز ہونے والی فلم ’’شیردل‘‘ ریلیز کے 5 دنوں میں 5 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔نامورپاکستانی اداکارمیکال ذوالفقار اورارمینا خان کی پاک فضائیہ کے موضوع پرمبنی فلم ’’شیردل‘‘ شائقین کو متاثرکرنے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم ریلیز کے پہلے روز ہی ایک کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔’’شیردل‘‘ کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے، پاکستان میں فلموں کے بزنس کے اعدادوشمار مرتب کرنے والی

ویب سائٹ انٹرٹینمنٹ ڈاٹ پی کے کے مطابق فلم ’’شیردل‘‘ ریلیز کے پہلے روز ایک کروڑ 15 لاکھ، دوسرے روز ایک کروڑ 7 لاکھ، تیسرے روز ایک کروڑ 3 لاکھ، چوتھے روز 47 لاکھ اور پانچویں روز 55 لاکھ کا بزنس کرکے مجموعی طور پر ریلیز کے 5 روز میں 5 کروڑ 17 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ 29 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہمایوں سعید، شہریار منور اورسائرہ شہروز کی فلم ’’پراجیکٹ غازی‘‘ فلم ’’شیردل‘‘ کو بڑی ٹکر دے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…