پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

وہ کیا چیز ہے جو سوناکشی سنہا باقاعدگی کے ساتھ روزانہ اپنے دوستوں کو بھیجتی ہیں

datetime 28  مارچ‬‮  2019

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا میمز کے نشے میں مبتلا ہیں، اگر کسی دن وہ اپنے دوستوں کو میمز نہ بھیجیں تو وہ پریشان ہوجاتے ہیں۔اداکار ارباز خان کے پروگرام ’پنچ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے بتایا کہ وہ

سوشل میڈیا پر بہت زیادہ میمز دیکھتی ہیں، ایک طرح سے وہ میمز کے نشے میں مبتلا ہیں۔ وہ نہ صرف خود میمز دیکھتی ہیں بلکہ اپنے دوستوں کو بھیجتی رہتی ہیں، اگر وہ کسی دن اپنے دوستوں کو میمز نہ بھیجیں تو وہ فون کرکے پوچھتے ہیں کہ میری طبیعت تو ٹھیک ہے۔سوشل میڈیا پر اصلی سونا کا ہینڈل رکھنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے جب سب سے پہلے اکاؤنٹ کھولا تو انہیں سوناکشی سنہا کا نام مل گیا لیکن جب وہ انسٹاگرام پر آئیں تو یہ نام جاچکا تھا جس کی وجہ سے ’اصلی سونا‘ کا نام رکھا اور اب یہ نام ان کی شخصیت کے ساتھ چپک گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج کل کے نوجوان اداکاروں کا تعارف بڑے بڑے آرٹیکلز کے ذریعے کرایا جاتا ہے لیکن سلمان خان نے ان کا تعارف انتہائی دلچسپ انداز میں کرایا ۔ ’’ سلمان خان نے میری پیشانی اور پاؤں کی تصویر لے کر کہا کہ ’ یہ دیکھیے سوناکشی سنہا، سر سے پیر تک‘‘۔خیال رہے کہ سوناکشی سنہا نے سلمان خان کے مد مقابل دبنگ فلم میں بطور ہیروئن کام کرکے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…