ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں، چیئرمین پیمرا

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دیں گے۔آل پاکستان سیٹلائٹ گڈز ایسوسی ایشن نے غیرقانونی انڈین ڈی ٹی ایچ ڈش اور سی لائن کے آلات رضاکارانہ طور پر تلف کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں چیئرمین پیمرا

سلیم بیگ نے خصوصی شرکت کی۔چیئرمین پیمرا نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہال روڈ تاجروں کا یہ اقدام خوش آئند ہے کہ انھوں نے قومی فریضے کو سمجھتے ہوئے پیمرا قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اس مہم کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے تاکہ پاکستانی ڈیٹی ایچ کیلیے راستہ ہموار کیا جا سکے، پیمرا غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کا سگنل استعمال کرنے والے کیبل آپریٹرز کیخلاف کارروائی کا جلد آغاز کرے گا ۔اس موقع پر آل پاکستان سیٹلائیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ہال روڈ کے تاجروں کے ہمراہ ڈی ٹی ایچ ڈش اور دیگر آلات کو نذر آتش کر کے پیمرا کے بھارتی نشریات نہ دکھانے کے فیصلے کی تائید کی اور چیئرمین پیمرا کے حق میں نعرے لگائے ۔علاوہ ازیں چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے آل پاکستان سیٹیلایٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انڈین فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دیں گے۔ انڈیا فلم انڈسٹری کے ذریعے پاکستان سے پیسے اکٹھے کر کے پاکستان پر ہی بمباری کرتا ہے ، میں عوامی نمائندہ ہوں ، پیمرا تاجر برادری کے ساتھ ہے ، پیمرا کا ساتھ دینے پر ہال روڈ تاجر برادری کا مشکور ہوں ۔اس موقع پر آل پاکستان سیٹیلایٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ تاجر برادری انڈین مواد کیخلاف ہے اور انڈین چینلز کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…