اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

صحیفہ جبار نئے ڈرامے میں بوڑھی خاتون کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ہٹ ڈرامے بیٹی کے بعد صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر ایک ماں کا کردار ادا کرنے والی ہیں، مگر اس بار انہیں اولاد کی پرورش میں مسائل کا سامنا ہوگا۔ڈرامہ ‘داغ’ کی کہانی ایسی خاتون کی ہے جس کی شادی محج 15 دن چلتی ہے (شوہر کی ماں بیٹے کو طلاق دینے پر مجبور کرتی ہے)۔یہ خاتون پھر اپنی بیٹی (صبور علی) کے حقوق کی جنگ لڑتی ہے اور اسے اپنی جیسی

قسمت کا شکار ہونے سے بھی بچاتی ہے۔یہ پہلی بار ہے کہ صحیفہ جبار جوانی سے بڑھاپے کے کردار میں نظر آئیں گی اور ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ اتنی کم عمر اداکارہ زیادہ عمر کے کردار کو ادا کرنے کے لیے تیار ہوگئی ہو۔تاہم صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کا پیغام انتہائی اہم ہے۔انہوں نے بتایا میں ایک معمر خاتون کا کردار اپنے کیرئیر کے آغاز میں ادا کررہی ہوں مگر میں واقعی ایسا کرنا چاہتی تھی، میں ہمیشہ گلیمرس گرل کا کردار ادا کرنا نہیں چاہتی۔مگر ان کے لیے مشکل بس یہ تھی کہ وہ اپنے کردار کے تقاضوں کو بخوبی ادا کرسکیں میرا اداکاری کا تجربہ ابھی بہت زیادہ نہیں اور میں بڑی اسٹار کاسٹ کے ساتھ کام کررہی ہوں، صبور خود بہت اچھی اداکارہ ہیں، میرے لیے جوانی اور بڑھاپے کا کردار ادا کرنا چیلنجنگ ثابت ہوا۔اس ڈرامے میں صحیفہ جبار کے ساتھ کاشت محمود، نادیہ افغان، صبور علی، عفان وحید اور صبا حمید اہم کردار ادا کریں گے جبکہ اسے محسن مرزا نے ڈائریکٹ، عبداللہ سیجا نے پروڈیوس جبکہ علی معین نے تحریر کیا ہے۔اس ڈرامے کی عکسبندی ابھی جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…