اسلام آباد( آن لائن ) حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر ہونے والا مشاورتی اجلاس منسوخ کردیا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اپوزیشن جماعتوں کو خط لکھے تھے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین
آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی جس کے سبب اجلاس منسوخ کرنا پڑا۔یاد رہے کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پرمشاورت کیلئے تمام پارلیمانی رہنمائوں خطوط لکھے تھے اور حکومتی مشاورت اجلاس 28 مارچ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہونا تھا۔