اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی معروف اداکارہ نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے، جس کے بعد ان قیاس آرائیوں کو تقویت مل رہی ہے کہ بی جے پی اْنہیں سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کے خلاف رام پور سے میدان میں اتارے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیا پرادا اور اعظم خان ایک دوسرے کے سخت حریف تصور کیے جاتے ہیں۔جیا پرادا کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے کام سے متاثر ہوکر بی جے پی میں شامل ہورہی ہیں اور یہ ان کی زندگی کا اہم لمحہ ہے۔بھارتی اداکارہ نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1994ء میں تیلگو دیشم پارٹی سے کیا تھا اور آندھرا پردیش سے راجیہ سبھا کی رکن رہیں۔ٹی ڈی پی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو سے تعلقات خراب ہونے کے بعد جیا پرادا نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔سماج وادی پارٹی کے اس وقت کے لیڈر امر سنگھ کی معتمد جیا پرادا نے 2004ء اور 2009ء کے انتخابات میں رام پور سے کامیابی حاصل کی۔جیا پرادا کو 2010ء پارٹی لیڈر شپ سے اختلافات کے دوران امرسنگھ کی حمایت کرنے پر سماجی وادی پارٹی سے نکال دیا گیا تھا، انہوں نے اپنی علاقائی جماعت بنائی اور 2012ء کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا لیکن بہت زیادہ کامیابی نہ مل سکی۔اس کے بعد بھارتی اداکارہ راشٹریہ لوک دل میں شامل ہوگئیں اور 2014ء میں بجنور سے الیکشن لڑا، جس میں وہ چوتھے نمبر پر آئیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…