ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

چین نے پاکستان کیلئے اپنے خزانے کے منہ کھول دیے کل کتنے ارب ڈالر ملنے والے ہیں؟بڑا اعلان کردیا گیا

datetime 24  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،بیجنگ( این این آئی)پاکستان کوکل تک چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر مل جائیں گے جس کے بعد ملکی ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال مزید مستحکم ہو گی۔وزارت خزانہ کے مشیر اور ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے ایک بیان میں کہا کہ یہ رقم اسٹیٹ بینک میں جمع کرائی جائے گی اور اس سے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوںگے۔

دوسری جانب  چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے،نئے دور میں مضبوط چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوشش کروں گا۔ جبکہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے مرکزی مفادات سے متعلق مسائل کی باہمی حمایت کرتے ہیں، سی پیک کی بہترین تعمیر اور دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے فروغ کیلئے چین پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق اپنے پیغام میں چینی صدر نے کہا کہ اس وقت پاکستان ملک میں استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں شاندار کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں جس پر ہمیں بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت کی قیادت میں پاکستان کو قومی تعمیر کے سلسلے میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی ۔چینی صدر نے مزید کہا کہ چین پاک تعلقات خوشگوار ہیں۔دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کے تحت دونوں ممالک کے مابین ہمہ گیر تعاون جاری ہے۔

چین پاک اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو بھرپور فوائد حاصل ہو رہے ہیں اور علاقائی امن و استحکام کو بھی تقویت ملی ہے۔میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں ، آپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیے کوشاں رہوں گا اور نئے دور میں مضبوط چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوشش کروں گا۔ یوم پاکستان کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے وزیر اعظم عمران خان کے نام تہنیتی پیغام بھیجا ۔

جس میں چینی وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں کی بنا پر چار موسموں کے چین پاک اسٹریٹیجک تعاون و شراکت داری کے تعلقات نئی بلندی تک پہنچ چکے ہیں۔ چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور مختلف میدانوں میں دو طرفہ تعاون میں بھر پور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ دونوں فریقین نے چین پاک اقتصادی راہداری کے اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو بھرپور فوائدحاصل ہو سکیں۔

چینی حکومت ہمیشہ پاکستان کو اپنے خارجہ تعلقات میں ترجیحی حیثیت دیتی چلی آ رہی ہے۔ میں آپ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے چار موسموں کے اسٹریٹیجک تعاون و شراکت داری کے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہوں ۔دوسری طرف یوم پاکستان کے موقع پر چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے تئی پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے نام تہنیتی پیغام بھیجا ۔ جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے چار موسموں کے اسٹریٹجنگ تعاون کا ساتھی ہے۔

دونوں ممالک ایک دوسرے کے مرکزی مفادات سے متعلق مسائل کی باہمی حمایت کرتے ہیں۔ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر بڑی توجہ دیتا ہے۔ چین پاک اقتصادی راہداری کی بہترین تعمیر اور دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو مسلسل آگے بڑھانے کے لیے چین پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے ۔چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ چینی حکومت ہمیشہ پاکستان کو اپنے خارجہ تعلقات میں ترجیحی دیتی ہے،چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…