پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

تاریخ پہ تاریخ، تاریخ پہ تاریخ۔۔! بی آر ٹی پشاور وبال جان بن گیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے صبر کاپیمانہ بھی بالاخر لبریز، کارروائی شروع،بڑا حکم جاری

datetime 23  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی انسپکشن ٹیم کو بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے جلد از جلد ذمہ داریوں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، جسکی بنیاد پر غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی آر ٹی امیروں کے لئے نہیں بلکہ خالصتاً غریب عوام کی سہولت اور فلاح کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی وجوہات معلوم کی جائیں گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ یہاں سے جاری خصوصی ہدایات میں وزیراعلیٰ نے بی آر ٹی کی عدم تکمیل کا نوٹس لیا اورصوبائی انسپکشن ٹیم کوتاخیر کی تیز رفتار تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی آر ٹی کا منصوبہ غریب عوام کے لئے شروع کیا گیا تھا تاکہ پشاور میں عوام کو درپیش ٹریفک کے دیرینہ مسائل کا دیر پا حل ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے عام آدمی کو تکالیف کا سامنا ہے، جس پروہ مزید خاموش نہیں رہیں گے۔ آئے روز نئی تاریخیں لینے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہئیے اور منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نہ صرف منصوبے کی تکمیل یقینی بنائی جائے بلکہ اس کا معیار بھی یقینی ہونا چاہیئے۔ صوبائی حکومت غریب کی فلاح کے حامل منصوبے کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے ذمہ داران پر واضح کیا کہ وہ منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے اب حکومت کی طرف سے کسی قسم کی نرمی اور وقت میں توسیع کی توقع نہ رکھیں۔ ذمہ داران اپنی کمٹمنٹ کے مطابق ایمانداری سے کام کریں اور بی آر ٹی کو مکمل کرکے اپنے ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…