اسلام آباد(اے این این) ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان سے سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھل گئے، مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا دونوں ممالک میں کئی شعبوں میں باہمی تجارت اورتعاون کے فروغ اور سرمایہ کاروں کیلئے اچھا ماحول فراہم کرنے پر اتفاق ہوا۔تفصیلات کے مطابق ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ۔
اعلامیہ میں کہا گیا عمران خان اورمہاتیرمحمدکیدرمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں کے درمیان خوشگوارماحول میں تفصیلی بات چیت ہوئی جبکہ رہنمائوں میں علاقائی عالمی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا ویزہ پابندیوں کے خاتمے سے متعلق ایم اویو اور سیکریٹری خارجہ سطح پر ہونے والے مشاورتی عمل کا جائزہ لیاگیا، مہاتیر محمد نے نشان پاکستان کا اعزاز عطا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اعلامیہ کے مطابق اتفاق ہوا۔پاک ملائیشیاتعلقات اسٹریٹجک تعلقات میں تبدیل ہوچکے، نئی سطح کے تعلقات دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور کئی شعبوں میں باہمی تجارت اورتعاون کو فروغ دیں گے۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا اقتصادی شراکت داری معاہدے کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا اور سرمایہ کاروں کیلئے مناسب ماحول فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ ملائیشیا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔اعلامیہ میں کہا اعلی تکنیکی تعلیم اورووکیشنل ٹریننگ کے شعبہ میں تعاون اور امت مسلمہ کودرپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا، دونوں رہنمائوں نے امت مسلمہ کودرپیش مسائل پر تفصیلی بات کی اور فلسطین، کشمیر اور دیگر متنازع مسلم علاقوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق اسلامی شخصیات سے متعلق توہین آمیزموادپرمشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا اور کہا گیا دہشتگردی کوکسی مذہب سینہیں جوڑا جاسکتا۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےآگاہ کیا، دونوں رہنماوں کا باہمی اقتصادی تعلقات کے مزید استحکام اور دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری کیلئے مواقع پیداکرنے پر اتفاق ہوا۔اعلامیہ کے مطابق ملائیشین پام آئل،اس کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے اقتصادی شراکت داری معاہدہ سے متعلق مشترکہ اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق ہوا جبکہ دونوں ملک اعلی تکنیکی تعلیم اورووکیشنل ٹریننگ کے شعبیمیں تعاون کریں گے۔