لا ہو ر (نیوز ڈیسک)پاکستان کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی طرح زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز بھی جیتیں گئے۔ٹی ٹونٹی سیریز میں امید تھی کہ ٹیم جیتے گی لیکن اتنی مشکل سے جیتے گی اسکا اندازہ نہ تھا۔ بلے بازوں نے بہتر کارکردگی کامظاہر ہ کیا لیکن ہمیں مڈل آرڈر پر مذید کام کرنا ہوگا۔ شعیب ملک اور عمر اکمل تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہم نئے کھلاڑیوں پر اعتماد نہیں کرسکتے۔ محمد سمیع کو مزید مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں پونے دو سو کا ٹارگٹ بھی اب معنی نہیں رہتا۔ کھلاڑی بے شک آﺅٹ ہوجائیں لیکن سکور میں اضافہ ہوتا رہنا چاہئے۔ مختار احمد اور نعمان انور نے ٹی ٹونٹی کی گیم کی ہے۔ وقار یونس نے کہاکہ پاکستان کی فیلڈنگ میں پہلے سے بہتری نظر آئی۔ انہوں نے کہاکہ نئے لڑکوں کو چانس دینے کیلئے محمد حفیظ اور دیگر کھلاڑیوں کو ریسٹ کروایا گیا ہے۔