واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر قرار دیتے ہوئے پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یہ غیر متوقع اعلان وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافی کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ صورتحال کے حوالے سے صحافی کے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان، ہم
پاکستان(قیادت) سے ملاقات کریں گے، میرے خیال میں اس وقت ہمارے تعلقات پاکستان کے ساتھ بہت اچھے ہیں۔امریکی صدر کا یہ بیان سینئر امریکی عہدیدار کے اس بیان کے کچھ گھنٹوں بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے ایک نیوز بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ امریکا کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دہائی کی سب سے خطرناک محاذ آرائی کے 3 ہفتے بعد بھی افواج کے الرٹ رہنے پر دونوں ممالک کے کشیدہ تعلقات پر تشویش ہے۔