کرائسٹ چرچ (مانیٹر نگ ڈیسک )سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہدا اور ان کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔آج بروز جمعہ کو نیوزی لینڈ کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو پر آج براہ راست جمعے کی اذان اور خطبہ نشر کیا گیا جب کہ شہداء کی یاد میں ملک بھر میں 2 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔آزان کے دوران تمام خواتین نے سر پر دوپٹہ کر رکھا تھا ۔ تفصیلات کے
مطابق نیوزی لینڈ میں مسلمانوں نے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد النور مسجد کے سامنے ہیگلے پارک میں جمع ہوئے جہاں وزیراعظم جسینڈا آرڈرن بھی شریک تھیں، وزیراعظم سمیت کئی غیر مسلم خواتین نے اذان کے احرام میں سر ڈھانپ رکھے تھے۔نماز جمعہ سے قبل ہیگلے پارک پہنچنے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مختصر خطاب میں صاحبان ایمان کے ایک جسم کی طرح ہونے سے متعلق حدیث رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم بیان کی۔’’ مسلمان آپس میں پیار ومحبت ،رحم وشفقت اور مہربانی برتنے میں ایک جسم کی مثال رکھتے ہیں کہ جسم کا ایک عضو بیمار پڑ جائے تو سارا جسم اضطراب اور بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے‘‘ ۔ ہم سب ایک ہیں ۔قبل ازیں نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سرکاری ریڈیو اور ٹی وی پر آذان نشر کی جائے گی ۔ وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے عوام مسلمانوں کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہمیں مسلم کمیونٹی کے ساتھ پوری ہمدردی ہے اور آئندہ جمعہ کو نیوزی لینڈ کی قوم سانحہ کا ایک ہفتہ مکمل ہونے پر شہداکے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کرے گی ۔گزشتہ جمعہ کو کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں آسٹریلوی دہشت گرد کی فائرنگ سے 50 مسلمان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔