ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، نور خان ائیر بیس پر فقید المثال استقبال

datetime 21  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 21 سے 23 مارچ تک پاکستان میں قیام کریں گے اور وہ یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا اور انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان

سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں وزرائے اعظم وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے جب کہ مہمان وزیراعظم صنعت کاروں کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ تاجروں سمیت اعلٰی سطح کا وفد بھی پاکستان آ رہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، معیشت اور دفاعی تعلقات بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…