بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن 27مارچ کو منایا جائے گا

datetime 21  مارچ‬‮  2019 |

جہانیاں(این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن 27مارچ کو منایا جائے گا ورلڈ تھیٹر ڈے منانے کا مقصدڈراموں،ڈانس اور میوزک کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے خیالات ونظریات کا تبادلہ کرنا ہے اس حوالے سے مختلف ثقافتی تنظیموں اور فنی زندگی سے وابستہ افراد مختلف تقریبات کا اہتمام کریں گے اور اس بات کا عہد کیا جائے گاکہ ملک میں غیر اخلاقی تھیٹرکے خاتمے اور اصلاحی ڈراموں کے فروغ کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔تھیٹر کا مطلب عرف عام میں کسی کہانی کوناظرین کے سامنے

ڈرامے کے انداز میں پیش کرنا ہے۔تھیٹر کی تاریخ بہت قدیم ہے اس کا آغاز2500قبل مسیح مصرسے ہوا تھا بعد میں اسے یونانیوں نے پروان چڑھایاشیکسپیئر جیسے عظیم ڈرامہ نگار نے بھی تھیٹر کو دوام بخشا۔پاکستان میں بھی تھیٹر کا آغاز انتہائی شاندار تھا آغا حشر کاشمیری اور امتیاز علی تاج جیسے قلم کاروں نے اس حوالے سے بہت نام کمایا۔دور حاضر میں فلمی کلچر اور نجی ٹی وی چینلز کی یلغار میں تھیٹر کو زندہ رکھنادل گردے کا کام ہے آج کل تھیٹروں میں ڈراموں کی بجائے کامیڈی سے کام چلایا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…