پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

68 افراد کو کسی نے قتل نہیں کیا؟خودبخود انتقال کر گئے! سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس فیصلے پر خاتون بھارتی صحافی نے ہی اپنے عدالتی نظام کے بخیے ادھیڑکر رکھ دئیے

datetime 21  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کے ملزمان کو رہا کردیا، اسی حوالہ سے معروف بھارتی صحافی وجیتا سنگھ نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس میں تمام ملزمان کو چھوڑ دیا گیا ، کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ دھماکے میں جان سے جانے والے 68 افراد کو کسی نے قتل نہیں کیا؟ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کیا اس

کا یہ مطلب ہے کہ یہ سب لوگ خودبخود انتقال کر گئے؟انہوں نے مزید کہا ہے کہ مرکزی ملزم سوامی آسیم آنند بھارتی انتہاپسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا رکن تھا۔ایک اور ٹویٹ میں وجیتا سنگھ نے دھماکے کے ایک زخمی پاکستانی انیل سمیع کی ویڈیو شیئر کی ۔وجیتا کے مطابق انیل سمیع کا مؤقف ہےکہ وہ حملہ آوروں کو پہچان سکتا ہے مگر بھارتی عدالت میں اسے بلایا ہی نہیں گیا۔واضح رہے کہ مذکورہ فیصلے پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…