واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے مقبول گلوکار جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمے دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہراتے ہوئے کہاہے کہ ٹرمپ واقعے کے براہِ راست توذمے دار نہیں ہیں مگر ان کے بیانیے نے قاتل کو اکسایا،غیرملکی خبررساں ادارے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوے امریکا کے مقبول گلوکار جان لیجنڈنے کہاکہ صدر ٹرمپ کو تسلیم کرنا ہوگا کہ
وہ یہ بیان بازی کر کے غلط کر رہے ہیں، برائی کے اس نظریے کے تحت سیاہ فام افراد نے مساجد، معبد اور گوردواروں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعے کے براہِ راست ذمے دار نہیں ہیں، ان کے بیانیے نے قاتل کو اکسایا۔امریکی گلوکار نے یہ بھی کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ برائی کے اس نظریے کی مذمت کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔