جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں کام کی پیشکش ہو پھر بھی نہیں جاؤں گی : وینا ملک

datetime 19  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ اب اگر انہیں پڑوسی ملک بھارت سے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش موصول بھی ہو تو وہ وہاں کام کے لیے نہیں جائیں گی۔وینا ملک نے واضح کیا کہ اب اگر انہیں کتنی بھی بڑی پیش کش کی جائے یا انہیں سلمان خان اور شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کا کہا جائے پھر بھی وہ پاکستان چھوڑ کر کام کے لیے بھارت نہیں جائیں گی۔

وینا ملک نے یہ باتیں نجی چینل کے ایک پروگرام میں کہیں، وینا ملک نے اسی پروگرام میں بھارت میں اپنے کام کرنے کے تجربے پر بھی کھل کر بات کی اور پہلی بار بتایا کہ انہیں کیا مسائل پیش آئے۔وینا ملک نے دعویٰ انہوں نے بھارت میں اپنی مرضی کی وجہ سے کام کرنا چھوڑا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ بھارت میں کام کے دوران انہیں دھمکیاں بھی ملتی رہیں، تاہم انہوں نے کبھی بھی دھمکیوں پر دھیان نہیں دیا تھا۔وینا ملک نے بتایا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام شروع کیا اور اپنی مرضی سے ہی بھارت میں کام کرنا چھوڑ دیا۔اداکارہ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں مرضی سے کام نہ کرنے کی مختلف وجوہات اور مسائل تھے۔وینا ملک نے کہا کہ ان کی جانب سے بھارت میں کام نہ کرنے کا سب سے بڑا سبب وہاں پر پاکستانی فنکاروں کو اہمیت نہ دینا ہے۔اداکارہ کے مطابق اگر کوئی پاکستانی اداکار پوری زندگی بھی بھارتی فلم انڈسٹری کو دے دے گا تو بھی وہاں اس کا نام نہیں ہوگا جب کہ پاکستان میں تھوڑا بھی کام کرنے کے بعد اس کے مرنے کے بعد بھی اس کا نام پاکستانی انڈسٹری میں یاد رکھا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’بھارت سے کام ملنے کی پیشکش بند نہیں ہوئی۔وینا ملک نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی ساتھی فنکار کو بھارت میں کام کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی مشورہ نہیں دیں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو اپنے تجربات سے سیکھنا چاہیے اور انہوں نے بھی تجربات سے ہی سیکھا ہے۔وینا ملک نے واضح کیا کہ وہ بھارت جانے کے بجائے اپنے ملک میں رہ کر محنت کرنے کو ترجیح دیں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت جا کر انہیں اچھا تجربہ نہیں بلکہ اچھا ’سبق ملا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…