منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلم ’’کتاکشا‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری ،فلم رواں سال کے آخر تک ریلیز ہو گی

datetime 19  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)فلم ساز ابو علیحہ کی آنے والی سسپنس ٹریولنگ فلم ’’کتاکشا‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا، جسے دیکھ کراندازہ ہوتا ہے کہ فلم تجسس سے بھرپور ہے۔ ’کتاکشا‘ کے جاری کیے گئے مختصر ٹریلر سے فلم کی مکمل کہانی کو اندازا لگانا مشکل ہے، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ فلم شائقین کو

متاثر کرنے میں کامیاب جائے گی۔جاری کیے گئے ٹریلر میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ایک گاڑی میں سوار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ٹریلر سے اندازا ہوتا ہے کہ نوجوان افراد یا تو کسی ایک شخص کو اغوا کرکے لے جا رہے ہیں یا پھر وہ ایک سفر پر اس طرح نکلے ہیں کہ اپنے ایک ساتھی کو کسی مغوی شخص کی طرح گاڑی میں بٹھا کے لے جا رہے ہیں۔’کتاکشا‘ کی کہانی اور ہدایات ابو علیحہ نے دی ہیں، جو اس سے قبل کراچی کے مسائل پر بنی فلم ’عارفہ‘ بھی بنا چکے ہیں۔’عارفہ‘ کی کہانی کراچی کی ایک لڑکی کی حقیقی کہانی سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی۔’’کتاکشا‘‘ ابو علیحہ کی دوسری فلم ہوگی، جس کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔فلم کا مکمل ٹریلر آئندہ ماہ اپریل میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔فلم ساز ابو علیحہ نے فیس بک پیج پر لکھا کہ انہیں اس فلم بنانے میں پہلی فلم ’عارفہ‘ بنانے سے بھی زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ابو علیحہ نے مسائل کی نشاندہی کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی فلم کی مزید تفصیلات اور ویڈیوز ٹیزر جاری کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن جاری ہے اور جلد ہی فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔’کتاکشا‘ کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، فلم کی ٹیم نے اس بات کا تاحال اعلان نہیں کیا۔تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کو رواں برس کے آخر تک ریلیز کیا جائے گا۔فلم کی کاسٹ میں سلیم معراج، کرن تعبیر، نمرا شاہد، قسیم خان اور مبین گبول شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…