ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جب بھی ہانیہ عامر کے ساتھ ہوتا ہوں بہت اچھا محسوس ہوتا ہے : عاصم اظہر

datetime 19  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ ہانیہ وہ انسان ہیں جو میری زندگی میں بہت سی خوشگوار اور مثبت چیزیں لاتی ہے۔اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان بڑھتی دوستی گزشتہ کئی دنوں سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، بالخصوص فیشن پاکستان

ویک میں ریمپ پر واک کے دوران دونوں کی خوبصورت کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پر بھی دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیاگیا۔اس کے علاوہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر آج کل ہر جگہ ایک ساتھ نظر بھی آرہے ہیں، چاہے کسی دوست کی شادی ہو، سالگرہ کا دن ہو یا بیرون ملک کی سیر دونوں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں، بالآخر عاصم اظہر نے ہانیہ عامر سے دوستی پر خاموشی توڑ ہی دی۔ایک انٹرویو میں گلوکار عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر سے تعلق پر کچھ نہیں کہہ سکتا تاہم اس سوال پر میرا دل بہت تیزی سے دھڑک رہا ہے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہانیہ وہ انسان ہے جو میرے لیے بہت سی مثبت چیزیں لاتی ہے، اور جب بھی ہانیہ کے ساتھ ہوتا ہوں مجھے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ کسی ایسے انسان کا ساتھ ہونا جو ہر کام میں آپ کی حوصلہ افزائی کرے، یہ بہت اچھا احساس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہانیہ کی بہت عزت کرتا ہوں اور خود سے ہانیہ سے دوستی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…