جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

معروف اداکارہ کی طویل عرصے بعدفلموں میں دوبارہ انٹری

datetime 17  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ زارا شیخ طویل عرصے بعد ایک بار پھر فلموں میں نظر آئیں گی۔2000 میں فلم ’’تیرے پیار میں‘‘کے ذریعے فلموں میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ زارا شیخ اپنی پہلی ہی فلم سے شائقین کے دلوں میں اترنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

بعد ازاں زارا شیخ فلم’’چلو عشق لڑائیں‘‘ اور ’’لاج‘‘سمیت متعدد فلموں میں نظر آئیں تاہم طویل عرصے سے زارا شیخ اسکرین سے غائب ہیں اور اب ان کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ زارا شیخ فلموں میں واپسی کررہی ہیں۔اداکارہ زارا شیخ عید الضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم’’ہیر مان جا‘‘ میں ایک گانے پر پرفارم کرتی نظر آئیں گی جب کہ یہ بھی کہاجارہا ہے کہ زارا شیخ فلم میں مختصر کردار بھی ادا کریں گی تاہم اس حوالے سے حتمی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ زارا شیخ گزشتہ برس فلم’’جیک پوٹ‘‘میں نہایت مختصر کردار میں نظرآئی تھیں لیکن کردار اتنا مختصر تھا کہ کسی نے بھی انہیں فلم میں نوٹس نہیں کیا تاہم فلم’’ہیرمان جا‘‘کو ان کی واپسی قرار دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ فلم’’ہیرمان جا‘‘میں پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑی حریم فاروق اورعلی رحمان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، اس سے قبل دونوں فلم’’پرچی‘‘اور مختلف ڈراموں میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ فلم عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…