پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

فلم ’’چھلاوا‘‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی

datetime 17  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی ہدایت کار وجاہت رؤف طویل عرصے سے اپنی نئی فلم پر کام کررہے ہیں تاہم اس کے حوالے سے انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔اب تک صرف شوٹنگ کے دوران کی ویڈیوز ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد چند روز قبل وجاہت رؤف نے اپنی آنے والی فلم ’چھلاوا‘ کے نام کا اعلان کیا تھا۔اور اب فلم کی مرکزی اداکارہ مہوش حیات کے کردار ’زویا‘ کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی۔فلم کے پہلے

پوسٹر میں مہوش حیات عروسی جوڑے میں دلہن بنی نظر آئیں، جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ بھاگنے کو تیار ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل وجاہت رؤف نے ایک دلچسپ ویڈیو بھی ریلیز کی تھی۔اس ویڈیو کے ذریعے انہوں نے فلم کی کاسٹ کا بھی اعلان کیا تھا۔فلم میں مہوش حیات، اظفر رحمٰن، زارا نور عباس، اسد صدیقی، عاشر وجاہت، محمود اسلم اور عدنان شاہ ٹیپو کام کرتے نظر آئیں گے۔فلم ’’چھلاوا‘‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…