اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 6ہوگئی ، نجی ٹی کے مطابق نیوزی لینڈ کے حکام نے ان 6پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں محبوب ہارون ، نعیم راشد اور انکے بیٹے طلحہ نعیم ، سہیل شاہد ، سید جہانداد علی ، سید اریب احمد شامل ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں