ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مودی کو شکست کا خوف،ڈر کے مارے ایسا قدم اٹھا لیا کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 16  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کیساتھ ہی تمام پارٹیاں امیدواروں کے انتخاب میں مصروف ہو گئی ہیں، بی جے پی اپنے موجودہ 40 فیصد اراکین پارلیمنٹ کو ٹکٹ نہیں دے گی، کئی اراکین پارلیمنٹ کی سیٹیں بھی بدلنے کی اطلاعات ہیں ، کسی سیٹ پر اقتدار مخالف لہر سے نمٹنے کیلئے امیدوار تبدیل کئے جا رہے ہیں تو کہیں ذات پر مبنی امیدوار طے کیے جا رہے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) وزیر اعظم نریندر مودی کو اوڈیشہ کے پیری لوک سبھا سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارنے کی تیاری کر رہی ہے، دراصل بی جے پی اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں اپنی بنیاد مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ ایسے میں اس بار مودی گزشتہ انتخاب کی طرح 2 نشستوں سے امیدوار ہو سکتے ہیں۔پیلی بھیت سے اس مرتبہ ورون گاندھی لوک سبھا انتخاب لڑ سکتے ہیں۔مرکزی وزیر مینکا گاندھی اپنے بیٹے کے لیے یہ سیٹ چھوڑ سکتی ہیں۔ مینکا ہریانہ کے کرنال سیٹ سے انتخاب لڑنے کی تیاریاں کررہی ہیں۔اس وقت ورون گاندھی سلطان پور سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ہیں۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سیٹ ایک بار پھر بدلی جا سکتی ہے۔ انہیں لکھنو کی جگہ گوتم بدھ نگر سے انتخابی میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔اپنے بیانات پر موضوعِ بحث رہنے والے شعلہ بیان لیڈر ساکشی مہاراج کا ٹکٹ کٹ سکتا ہے۔ساکشی مہاراج فی الحال اناو سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ حالانکہ ابھی پارٹی کی طرف سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ ساکشی مہاراج نے خود ریاستی بی جے پی صدر کو خط لکھ کر متنبہ کیا ہے کہ اگر اس سیٹ سے کوئی دوسرا امیدوار اتارا جاتا ہے تو پارٹی ہار بھی سکتی ہے۔ حالانکہ بعد میں انہوںنے اپنے اس لیٹر کو جعلی بتاتے ہوئے حیرانی ظاہر کی اور جانچ کاموضوع بتادیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…