اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کا مرکزی ملزم برینٹن عدالت پیش ، قتل کے الزامات عائد ، 5 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ۔نجی ٹی وی کے مطابق آسٹریلین شہری برینٹن ہیریسن کوآج صبح کرائسٹ چرچ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم کو قیدیوں کا سفید سوٹ پہنایا گیا تھا۔ برینٹن نے عدالت میں کسی سے کوئی گفتگو
نہیں کی اور خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن دوران سماعت برینٹن انتہا پسند سفید فام تنظیم کا نشان بناتا رہا۔ ضمانت کی کوئی درخواست جمع نہیں کروائی گئی۔ برینٹن کو 5 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ ملزم کے عدالت سے جانے کے بعد جج نے کہا کہ ابھی تک ملزم پر صرف ایک قتل کا الزام ہے لیکن امید ہے مزید دفعات بھی عائد کی جائیں گی۔