اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روزنیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کرنیوالے دہشت گرد کو روکنے والا پاکستانی شہری نعیم راشد بھی حملے میں شہید ۔نجی ٹی وی کے مطابق شہید نعیم راشد کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا اور اس کا بیٹا طلحہ نعیم بھی حملے میں شہید ہوا ہے۔نیوزی لینڈ میں ہوئے اس دہشت گرد حملے میں زخمیوں میں سے ایک کا تعلق کراچی سے جبکہ دوسرے کا حافظ آباد سے بتایا جاتا ہے۔
حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے محمد امین اپنے بیٹے کے ہمراہ جمعہ کی نماز ادا کرنے گئے تھے، انہیں دو گولیاں لگی ہیں، امین ڈیڑھ ماہ قبل اپنے بیٹے اور پوتوں سے ملنے نیوزی لینڈ آئے تھے۔دوسری جانب کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 27 سالہ اریب کا تعلق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا سے ہے وہ اپنی کمپنی کی جانب سے نیوزی لینڈ گئے تھے ۔