ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نماز کیلئے پندرہ ،بیس منٹ کاروبار بند رکھنے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا،سردار یوسف

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نظام صلوة کو موثر بنانے کیلئے وزار ت مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی کی جانب سے نظام صلوة کنونشن کا انعقاد کیا گیا ، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی سردار یوسف نے کہا کہ ہمارے اس کنونشن کا مقصد نظام صلوة کو عملی جامہ پہنانا ہے ،تاجر برادری کو نماز کے وقفہ کیلئے پندرہ یا بیس منٹ کاروبار بند رکھنے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا،نظام صلوة کے نفاذ میں علماءکرام نے بہترین رہنمائی کی،نظام صلوة کمیٹی کے ارکان نے 13نکات پر اتفاق رائے کیا ،نظام صلوة کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق اس نظام پر عمل کروا رہے ہیں ،اسلام آباد کیلئے وزارت مذہبی امور نے نظام صلوة کے حوالے سے کیلنڈر بھی ترتیب دیا ہے جو کہ اسلام آباد کی ساری مساجد میں پہنچا دیا گیا ہے ،اسکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی نظام صلوة پر عمل درآمد ہو گا ،وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی پیر امین الحسنات نے کہا کہ نماز کا ذکر قرآن پاک میں سب سے زیادہ مرتبہ آیا ہے اس لئے ہماری اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ نماز کو مقرر کردہ وقت پر ادا کریںہمارا مقصد نظام صلوة کو مزید موثر بنانا ہے ،اس نظام کی بہتری کیلئے آگے بڑھ کر ہمارا ساتھ دیں اگر رمضان المبارک میں ہم نے اس نظام پر عمل درآمد نہ کیا تو اس نظام کو آگے بڑھانا مشکل ہو جائے گا ،نماز اور مسجد ہماری زندگی کا حصہ ہیں،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز کنونشن سینٹر اسلام آباد میں نظام صلوة کنونشن منعقد کیا گیا جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی سردار یوسف نے کی کنونشن میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے نظام صلوة کے نفاذ کیلئے بنائی گئی دس رکنی کمیٹی کے ارکان سمیت اسلام آباد بھر کی مساجد کی خطبائ،نائب خطبائ، موذن، مساجد کمیٹیوں کے صدور، تاجربرادری ،سی ڈی اے مزدور یونین کے صدر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے بھی شر کت کی، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نظام صلوة کمیٹی کے ممبران کا کہنا تھا کہ نظام صلوة کو اصل معنوں میں عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے اور اگر اس نظام میں کوئی کمی بیشی ہے تو اس باہمی مشاورت سے دور کی جا سکتی ہے ،وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی پیر امین الحسنات نے کنونشن کے آغاز میں افتتاحی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آگر ہم نے نظام صلوة پر عمل درآمد نہ کیا تو ہماری آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی اس لئے نظام صلوة کو آگے بڑھانے میں ہمارا ساتھ دیں اس مو قع وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی سردار یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور کا تعلق علماے کرام سے ہے علماءکرام نے ہر موقع پر ہماری بہترین رہنما ئی کی ہے نظام صلوة کمیٹی کے علماءنے کافی محنت کے بعد13نکات پر اتفاق رائے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اذان اور نماز کے اوقات کا رکا فیصلہ کیا وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مساجد میں خواتین کی نماز کیلئے بھی مناسب انتظامات کئے جائیں اور اگر اس سلسلے میں حکومت کی مدد درکار ہے تو ہم ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہیں رویت ہلال کمیٹی کت ساتھ مل کر ایسا نظام وضح کریں گے کہ پورے پاکستان میں ایک ہی دن روزہ اور عید ہو سکے سود سے پاک بینکاری کیلئے ہم اسٹیٹ بینک کی کمیٹی کو تجاویز دے رہے ہیں تاکہ ہمارا بینکاری نظام سود سے پاک ہوسکے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…