جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

وزیر اعلیٰ ، وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل،عمران خان نے اراکین اسمبلی پربڑی پابندی عائد کردی

datetime 15  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کو آئندہ ذاتی مفاد میں قانون سازی نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں ،کسی رکن کی طرف سے پرائیوٹ طور پر بھی اسمبلی میں بل وزیراعلی اور وزیر قانون کی مشاورت سے ہی لایا جائے گا،دوسری جانب وزیر اعظم کی ناراضی کے بعد اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کے بل میں معمولی رد و بدل کرکے گورنر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی نے تحریک انصاف ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ پنجاب کابینہ آئندہ صرف عوامی مفاد میں قانون سازی کرے گی اورذاتی مفاد میں کوئی بل پاس نہیں کیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا مثبت چہرہ سامنے لانے کے لئے عوامی مفاد میں بل لائے جائیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کسی رکن کی طرف سے پرائیوٹ طور پر بھی اسمبلی میں بل وزیراعلی اور وزیر قانون کی مشاورت سے ہی لایا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزرا ء اور اراکین اسمبلی کو ڈسپلن کی پابندی اور پرفارمنس بہتر بنانے کی بھی ہدایات کی ہیں۔وزرا ء کو متنازعہ معاملات اور بیانات سے دور رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے وارننگ دی گئی ہے کہ ڈسپلن پر عملدرآمد نہ کرنے والا وزیر گھر جائے گا۔دوسری طرف مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس لینے اور ناراضی کے اظہار پر وزیر اعلیٰ ، وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کے حوالے سے پاس کئے گئے بل میں معمولی رد و بدل کرکے اسے گورنر سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بل سے سابق وزرائے اعلیٰ کے لئے مراعات کی شق ختم کرکے نئی شق شامل کی جائے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق بل میں سپیکر کی تنخواہ میں کمی سمیت معمولی رد و بدل کیا جائے گاجبکہ اراکین کو تنخواہ پاس کئے گئے بل کے مطابق ملیں گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…