بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

صہیونی طاقتیں قبلہ اول کیخلاف سازشوں کیساتھ عالم اسلام کے عقیدے پرحملہ آور ہیں،مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے بڑا اعلان کردیا

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)مقبوضہ بیت المقدس اور دیار فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی قبلہ اول کے خلاف جاری ریشہ دوانیوں پر فلسطینی قوم بیدار ہوچکی ہے اور اب قبلہ اول کے دروازے پر ایک نئی انتفاضہ دستک دے رہی ہے۔مفتی اعظم فلسطین نے ایک بیان160 میں کہا کہ صہیونی فوجی افسروں کا باب رحمت اور مصلیٰ رحمت میں جوتوں سمیت داخل ہونا.

یہودی آبادکاروں کی قبلہ اول کی بے حرمتی، صہیونی ارکان پارلیمنٹ اوروزراء کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اشتعال انگیزی نے فلسطینی قوم کو دفاع مقدسات کی ایک نئی تحریک پر مجبور کیا ہے۔الشیخ محمد حسین نے کہا کہ فلسطینیوں اور اہالیان القدس نے مصلیٰ باب رحمت کے دفاع کا عزم کیاہے۔ فلسطینی قوم نے صہیونی ریاست کی تمام چالاکیوں اور سازشوں کو مسترد کردیا ہے۔ اسرائیل نے القدس کے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے دور رکھنے اور القدس کی دینی شخصیات کو القدس سے بے دخل کرنے کی نسل پرستانہ سازشیں شروع کی ہیں۔الشیخ محمد حسین نے بالعموم پوری مسلم دنیا بالخصوص فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کیدفاع کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں روزانہ کی بنیاد پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں160 اور قبلہ اول کے دفاع کے لیے زیادہ سے زیادہ نمازیں مسجد اقصیٰ میں ادا کریں۔مفتی اعظم فلسطین نے کہا کہ صہیونی دشمن القدس کی تاریخ، تہذیب اور اسلامی تشخص مٹانے کی مکروہ سازشوں میں سرگرم ہے۔ اسرائیل اور صہیونی طاقتیں قبلہ اول کے خلاف سازشوں کے ساتھ عالم اسلام کے عقیدے پرحملہ آور ہیں۔160 القدس پر صہیونی یلغار فلسطینی قوم اور پوری مسلم دنیا کے ایمان اور عقیدے پر حملے کے مترادف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…